Select Menu

ہندوستان

اہم خبریں

clean-5

شعرو شاعری

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Followers

Misc

Technology

» » جھارکھنڈ : لاتیہار مویشی کاروباریوں کے قتل معاملے میں 8 لوگ مجرم قرار،سزا کی مدت پر آج آئے گا فیصلہ!

جھارکھنڈ : لاتیہار مویشی کاروباریوں کے قتل معاملے میں 8 لوگ مجرم قرار،سزا کی مدت پر آج آئے گا فیصلہ!
گزشتہ 17 مارچ 2016 کو 32 سالہ مظلوم انصاری اور 13 سالہ امتیاز کو گئو کشی کے شک میں بھیڑ کے ذریعے قتل کرنے کے بعد ان کی  لاشوں کو درخت پر لٹکا دیا گیا تھا۔
نئی دہلی ۔ 20 دسمبر 2018 
جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے بالوماتھ میں17 مارچ 2016 کو  گئو کشی کے شک میں دو مویشی کاروباریوں کے قتل کے معاملے میں عدالت نے بدھ کو 8 لوگوں کو مجرم  قرار دیا۔  32 سالہ مظلوم انصاری اور آراہارا گاؤں کے باشندہ آزاد خان کا بیٹے13سالہ امتیاز کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو درخت پر لٹکا دیا گیا تھا۔ہندوستان ٹائمس کی خبر کے مطابق، فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ رشی کیش کمار نے 8 لوگوں کو مجرم قرار دینے کے بعد سزا پر فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

مظلوم انصاری اور آزاد خان کے وکیل عبدالسلام نے میڈیا کو بتایا کہ ،عدالت اس معاملے میں کل جمعہ کو فیصلہ سنائے گی ۔مجرم  قرار دئے جانے کے بعد ملزمین منوج ساہو، اودھیش ساؤ، سہدیو ساؤ، متھلیش ساؤ عرف بنٹی، وشال تیواری، منوج کمار ساؤ اور ارون ساؤ کو عدالتی حراست میں لے لیا گیا ہے۔انصاری اور خان کے اہل خانہ نے کہا کہ دونوں اپنے مویشیوں کو پاس کے گاؤں میلا میں بیچنے کے لئے لے جا رہے تھے، تبھی گئورکشکوں نے ان پر حملہ کیا اور ان کا قتل کر دیا۔

18 مارچ کی صبح 10 بجے دونوں کی لاش درخت پرلٹکی ہوئی ملی تھیں۔مرنے والوں  کے رشتہ داروں اور اس کمیونٹی کے لوگوں نے پولیس کو لاش کو قبضے میں لینے سے روک دیا تھا۔  خود لاشوں کو اتارا اور ساتھ لےکر بالوماتھ تھانہ چوک پہنچے اور چوراہا جام کر دیا تھا۔معاملے میں5 ملزمین کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا تھا۔  وہیں3 فرار ملزمین نے بعد میں مقامی عدالت میں خود سپردگی کی۔  اس کے بعد ان لوگوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

جھارکھنڈ میں لاتیہار سمیت سلسلے وار طریقے  سے پیٹ پیٹ‌کر قتل کیے جانے کے کئی واقعات ہوئے تھے۔مئی2017 میں ایک بھیڑ نے سارائیکلا کھرسوان ضلع کے ایک گاؤں میں چار مویشی کاروباریوں پر حملہ کر دیا تھا۔  ایک مہینے بعد ڈیری مالک عثمان انصاری پر حملہ کیا گیا اور ان کے گھر کے پاس ایک گائے کا سر ملنے کے بعد ان کے گھر کو آگ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جون 2017 میں، گئورکشکوں کی ایک بھیڑ نے رام گڑھ ضلع میں گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں کاروباری علیم الدین انصاری کو پیٹ پیٹ‌کرمار  دیا تھا۔ ایک مقامی عدالت نے اس سال معاملے میں شامل 11 ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔  اس میں سے10 ملزمین کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔  ضمانت پر رہا ملزمین کو مرکزی وزیر جینت سنہا نے مالا پہنا‌کر استقبال کیا تھا۔  جس پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا۔وہیں ایک بھیڑ نے ستمبر 20177 میں گیرید ضلع میں عید پر بینہ طور پرگئو کشی  کے لیے  ایک آدمی سے جڑے تین گھروں کو آگ کے حوالے کر دیا تھا۔  جون 2018 میں ایک بھیڑ نے گودادا ضلع میں دو مسلم مویشی کاروباریوں کا پیٹ پیٹ‌کر قتل کر دیا تھا۔

رائے محمد حارث Unknown

رائے محمد حارث عالم تعلق رکھتے ہیں۔ گزشتہ دو تین سال سے صحافت سے وابستہ ہیں ہندوستان اردو ٹائمز کلب رجسٹرڈ کے جنرل سیکریٹری ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیاتپر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, کسووال پریس کلب(رجسٹرڈ) ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز کسووال پریس کلب(رجسٹرڈ) کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں